ذرائع: ارکان اسمبلی خریدی کیس کے معاملہ میں چندرشیکھر راؤ حکومت کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے دھکہ پہنچا ہے۔ اپنے سنسنی خیز فیصلہ میں ہائی کورٹ نے تلنگانہ کی محکمہ پولیس کی خصوصی تفتیشی عملہ (ایس آئی ٹی) کو عدالت نے منسوخ کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ سی بی آئی کے حوالہ کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی
کہا کہ ایس آئی ٹی کے پاس دستیاب تفصیلات اور تمام تحقیقات اور معلومات سی بی آئی کو دی جانی چاہئے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ فارم ہاؤز ارکان اسمبلی خریدی معاملہ میں ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر عدم بھروسہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر اس کیس کی سی بی آئی یا کسی آزاد تفتیشی ایجنسی سے تحقیقات کی درخواست کی تھی۔